• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصطفیٰ کمال کا حلف نامہ جھوٹا نکلا تو نتائج خطرناک ہونگے، الیکشن کمیشن

کراچی (آئی این پی ) الیکشن کمیشن نے سابق سٹی ناظم کراچی اور چیئرمین پی ایس پی مصطفیٰ کمال کی نااہلی سے متعلق کیس میں کہا ہے کہ اگر مصطفیٰ کمال کا حلف نامہ جھوٹا ثابت ہوتا ہے تو اس کے خطرناک نتائج مرتب ہو سکتے ہیں۔

بدھ کو چئیرمین پاک سر زمین پارٹی مصطفیٰ کمال کو نااہل قرار دینے سے متعلق درخواست کی سماعت سندھ ہائیکورٹ میں ہوئی۔

درخواست گزار سلمان مجاہد بلوچ نے کہا کہ مصطفیٰ کمال 1994 سے 2002 تک کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج میں ملازمت کرتے تھے، مستقل غیر حاضری اور مس کنڈکٹ پر مصطفیٰ کمال کو ملازمت سے برطرف کر دیا گیا تھا۔

تازہ ترین