• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اشتعال انگیز تقریرکیس، الطاف حسین سمیت 2 سو افراد کے وارنٹ گرفتاری جاری

کراچی (اسٹاف رپورٹر)انسداد دہشت گردی کی عدالت نے اشتعال انگیز تقریر سے متعلق کیس کے23 مقدمات میں سے3 مقدمات میں ایم کیوایم کے قائد ،فاروق ستار ،رشید گوڈیل سمیت 2 سو سے زائد افراد کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے۔جبکہ ایم کیوایم کے رہنما وسیم اختر،رئوف صدیقی، خواجہ اظہار الحسن اور قمر منصور کی عبوری ضمانت میں 7 مئی کیلئے توسیع کر دی اور مقدمے کے چالان پیش نہ کرنے پر تفتیشی افسر کو نوٹس جاری کر دیا۔ سماعت کے دوران عدالت نے ایم کیوایم کے رہنمائوں وسیم اختر،رئوف صدیقی، خواجہ اظہار الحسن اور قمر منصور کی عبوری ضمانت میں 7 مئی کیلئے توسیع کر دی۔
تازہ ترین