ملتان (نمائندہ جنگ)وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ سینٹ الیکشن کوئی روک نہیں سکتا،بلاول عقل والے فیصلے کرے گا،31 دسمبر سے پہلے جھاڑو پھر جائیگا اور 20 فروری سے پہلے صورتحال نارمل ہو جائیگی جتنے مرضی جلسے کر لیں حکومت کہیں نہیں جا رہی، جبکہ مارچ کے سینٹ الیکشن میں عمران خان کی پارٹی سب سے زیادہ نشستیں لے گی، سیاست گرمی کی طرف جا رہی ہے، دو دنوں میں پتا لگ جائے گا کہ اپوزیشن کتنے لوگوں کو اکھٹا کر سکتی ہے۔ میرا دل کہہ رہا ہے کہ بلاول بھٹو سمجھ داری سے کام لیں گے، لندن بیٹھ کر جو بیانات دئیے جا رہے ہیں وہ پاکستان میں عدم استحکام کا نیشنل ایجنڈا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ملتان ایئرپورٹ کے باہر ٹینک چوک پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ان کا مزید کہنا تھا کہ میں دیکھنا چاہتا ہوں کہ اپوزیشن کتنے لوگ اکھٹے کر سکیں گے۔