ایرانی پارلیمنٹ کے قومی سلامتی کمیشن کے سربراہ ابراہیم عزیزی نے کہا ہے کہ ایران پر مسلط جنگ میں امریکا کی جنگی حکمت عملی بری طرح ناکام ہوئی۔
تہران سے جاری بیان میں ایرانی قومی سلامتی کمیشن کے سربراہ کا مزید کہنا تھا کہ امریکی صدر ٹرمپ نے بات چیت، معاہدے، دباؤ، طاقت اور ہر حکمت عملی استعمال کی لیکن انھیں کامیابی نہ ملی۔
ابراہیم عزیزی نے کہا کہ ایران نے خود کو بہادر اور ڈٹ کر مقابلہ کرنے والی قوم ثابت کیا۔