• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلز پارٹی کے تین رہنما سینکڑوں ساتھیوں سمیت قومی وطن پارٹی میں شامل

پشاور(نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی ملاکنڈ کے رہنما نثار خان، وقاض خان اور واجد خان اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی سے علیحدگی اختیار کر کے قومی وطن پارٹی میں شامل ہو گئے۔ پیپلز پارٹی کے رہنما نثار خان نے وطن کور پشاور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا سے ہونے والی ناانصافیوں کا راستہ روکنے ، صوبے کے حقوق کے حصول اور صوبے کی ترقی و خوشحالی کے لئے عوام کو قومی وطن پارٹی کا ساتھ دینا چاہئے صوبے کے حقوق کے لئے دلیرانہ جدوجہد سے قومی وطن پارٹی صوبے کے عوام کی امیدوں کا محور بن گئی ہے۔ قومی وطن پارٹی کے صوبائی چیئرمین و سابق صوبائی سینئر وزیر سکندر حیات خان شیرپائو کی طرف سے پیپلز پارٹی کے رہنمائوں نثار خان وقاص خان اور واجد خان کی ساتھیوں سمیت قومی وطن پارٹی میں شمولیت کا خیر مقدم کیا گیا اور انہیں قومی وطن پارٹی کی ٹوپیاں پہنا ئی گئیں۔
تازہ ترین