• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا وائرس کو روکنے کیلئے 10 لاکھ نیولے مارنے کا فیصلہ

ڈنمارک کی حکومت نے کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے 10 لاکھ نیولوں کو مارنے کا فیصلہ کرلیا۔

ڈنمارک کی حکومت نے ملک بھر میں موجود نیولے رکھنے والے فارمز کو 10 لاکھ نیولوں کو ہلاک کرنے کا حکم دے دیا جو ملک میں کورونا وائرس پر قابو پانے کے تسلسل اور جانوروں میں وائرس کی روک تھام کے لیے کیا گیا ہے۔

ڈنمارک میں کورفونا کی موجودہ لہر جون کے آخر سے شروع ہوئی جب شمالی جٹ لینڈ میں نیولے کے فارم میں کام کرنے والے شخص میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔

اکتوبر کے آغاز میں ہی شمالی جٹ لینڈ کے فارمز کے 60 نیولوں میں کورونا کی تصدیق ہوئی جبکہ 46 کو نگرانی میں رکھا گیا۔

ڈنمارک کے شہر اوٹاہ میں اب تک 10 ہزار سے زائد نیولے کورونا وائرس سے ہلاک ہوچکے ہیں، کورونا کو پھیلنے سے روکنے کے لیے موسم سرما کے آغاز میں ہی یہ اقدام اٹھایا تاہم ڈنمارک میں ستمبر میں ہی کورونا کے کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔

اس حوالے سے امریکن فارن ایگری کلچر کی رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ ڈنمارک کی سیفٹی اتھارٹی نے اس فارم سے 34 نیولوں کے سیمپل لیے جس میں نیولوں میں یہ وائرس پھیلتا ہوا پایا گیا۔

تازہ ترین