• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کے معروف اداکار و میزبان یاسر حسین نے سوشل میڈیا  کے ذریعے مداحوں کو ایک مشورہ دیا ہے جس پر دلچسپ کمنٹس کا سلسلہ جاری ہے ۔

ترک سیریز ’ دیرلیش ارطغرل غازی ‘ کے پاکستان میں نشر ہونے کے خلاف بولنے والے اداکار یاسر حسین لمبے عرصے سے تنازعات کا شکار ہیں ، یاسر حسین کی جانب سے سوشل میڈیا پر کوئی بھی پوسٹ کی جائے اُس پر فالوورز کہیں نہ کہیں سے ا رطغرل ڈرامے کا ذکر لے ہی آتے ہیں ۔

یاسر حسین نے سوشل میڈیا انسٹاگرام پر اپنی ایک فوٹو شیئر کی ہے جس میں وہ خوب کھُل کر ہنس رہے ہیں ، سادہ سی ٹی شرٹ میں ملبوس یاسر حسین کے دانت بھی واضح نظر آ رہے ہیں کہ آسانی سے گن لیے جائیں ۔


یاسر حسین نے اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے پنجابی زبان کا مشہور ڈائیلاگ لکھا ہے ۔

یاسر حسین نے لکھا ہے کہ ’ او کدی ہَس وی لیا کرو،‘ جس کے معنی ہیں کہ ’ کبھی مسکرا بھی لیا کریں ۔‘

یاسر حسین کی اس تصویر پر مداحوں، فالوورز کی جانب سے لائیکس سمیت خوب دلچسپ کمنٹس کیے جا رہے ہیں۔

یاسر حسین کی تصویر پر ایک انسٹا صارف کا کہنا تھا کہ ’ آپ ارطغرل کو برا بولنا بند کریں گے تو ہم ہنس لیں گے،‘ جبکہ ایک اور انسٹا صارف کا کہنا تھا کہ ’ آپ کو دیکھ کر ایسے ہی ہماری ہنسی نکل جاتی ہے ۔‘

یاسر حسین کی تصویر پر اُن کی اہلیہ پاکستان شوبز انڈسٹری کی معورف اداکاری اقرا عزیز کی جانب سے بھی کمنٹ کیا گیا جس میں اقرا ء کا کہناتھا کہ ’ میرا خوش پارٹنر ۔‘

تازہ ترین