• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم نے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج طلب کرلیا

وزیر اعظم عمران خان نے حکومتی اور اتحادی ارکان پارلیمنٹ کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے لیے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج طلب کرلیا۔

تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج دوپہر 3 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا، پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں اتحادی جماعتوں کو بھی طلب کرلیا گیا۔

وزیر اعظم عمران خان حکومتی و اتحادی ارکان کو گائیڈ لائنز دیں گے، پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے شاہ محمود قریشی اور دیگر قائدین بھی اظہار خیال کریں گے۔

علاوہ ازیں حکومت نے قومی اسمبلی کا اجلاس آج شام ساڑھے 4 بجے بلا لیا، اجلاس کا 20 نکاتی ایجنڈا بھی جاری کردیا گیا ہے، اجلاس میں قانون سازی کے لیے 2 بل بھی ایجنڈے میں شامل کیے گئے ہیں اور الیکشن ترمیمی بل بھی پیش کیا جائے گا۔ سینیٹ کا اجلاس بھی آج صبح ساڑھے دس بجے بلایا گیا ہے۔

تازہ ترین