• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہنگائی بڑھنے میں حکومت کی غلطیاں بھی ہیں، فواد چوہدری

کراچی (ٹی وی رپورٹ) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ شیخ رشید جیسے لوگوں کی بات پر د ھیان نہیں دیتا ن لیگ سے آج جو علیحدہ ہوگا وہ اپنی عزت اور سیاست دونوں ختم کرلے گا۔

اصولوں پر سیاست کرنی ہے تو استعفیٰ دے کر دوبارہ الیکشن لڑ کر آجائیں، گوجرانوالہ کا جلسہ تاریخ ساز ہوگا نئی تاریخ رقم ہوگی، جلسہ سے حکومت کا کچھ نہیں بگڑے گا عوام کی رائے سامنے آجائے گی۔

عوام نے حکومت پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا ہے اب یہ نہیں رہ سکتی، پی ٹی آئی کے بڑی تعداد میں ارکان اسمبلی اس جماعت کے ساتھ نہیں رہیں گے،پی ٹی آئی ن لیگ کے ارکان کے بجائے اپنے گھر کی فکر کرے۔ 

وہ جیو کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“ میں میزبان حامد میر سے گفتگو کررہے تھے۔ پروگرام میں وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری بھی شریک تھے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ پی ڈی ایم کا جلسہ روکنے یا چھوٹا کرنے کی کوئی کارروائی نہیں کی، ن لیگ توڑنے کی کوشش نہیں کی ورنہ اب تک ٹوٹ چکی ہوتی، ن لیگ کے لیڈرز اپنی گرفتاری کی باتیں کر کے خود پر ظلم کا تاثر دینا چاہتے ہیں۔ 

مہنگائی بڑھنے میں حکومت کی غلطیاں بھی ہیں، غلط سرکاری اعداد و شمار پر چینی اور گندم ایکسپورٹ کردی گئی، وزیراعظم کو وزیروں کے سخت احتساب کا آغاز کرنا چاہئے، جو وزیر اور بیوروکریٹس کارکردگی نہیں دکھاپارہے ان سے جان چھڑائیں۔

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ شیخ رشید جیسے لوگوں کی بات پر د ھیان نہیں دیتا ، کیا ان کی کوئی عزت یا کردا ر ہے؟ ،مجھے گرفتار کرنا ہے تو میں حاضر ہوں،جس میں ہمت ہے مجھ پر الزام لگائے، میری تفتیش ٹی وی کیمروں کے سامنے کریں، مجھ سے جو سوال پوچھنا ہے پوچھیں جواب دوں گا۔

پی ٹی آئی ن لیگ کے ارکان کے بجائے اپنے گھر کی فکر کرے، پی ٹی آئی کے ایم این اے بہت پریشان ہیں جہاں امید کی کرن نظر آئی بھاگ جائیں گے، دو ایم این ایز راجہ ریاض، میجر طاہر تو بول بھی چکے ہیں۔ 

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ ن لیگ کا کوئی رکن ہمیں چھوڑ دے تو کوئی خطرہ نہیں ہے، ن لیگ سے آج جو علیحدہ ہوگا وہ اپنی عزت اور سیاست دونوں ختم کرلے گا۔

تازہ ترین