• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوجرانوالہ، جلسہ گاہ میں سیاسی کارکن آپس میں لڑ پڑے

پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے گوجرانوالہ میں ہونے والے جلسے کے شرکاء آپس میں جھگڑ پڑے۔

جناح گراؤنڈ میں اپوزیشن جماعتوں کے کارکن آپ س میں گتھم گتھا ہوگئے اور ایک دوسرے پر تھپڑوں کی بارش کردی۔

پنجاب کے ضلع گوجرانوالہ میں اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے آج ہونے والے جلسے میں شرکت کے لیے مسلم لیگ نون کی نائب صدر اور سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز جاتی امراء سے قافلے کی صورت روانہ ہوئیں۔

رِنگ روڈ سے ملحقہ اڈہ پلاٹ کو آنے والی سڑک کو بند کر دیا گیا ہے، جبکہ اڈہ پلاٹ سے جاتی امراء جانےوالی سڑک پر ٹریفک کی روانی جاری ہے، پولیس کی بھاری نفری جلوس کے راستوں پر تعینات ہے۔

تازہ ترین