• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لندن میں حسن نواز کے دفتر کے سامنے پی ٹی آئی کا مظاہرہ

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنوں نے لندن میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کے بیٹے حسن نواز کے دفتر کے سامنے مظاہرہ کیا ہے۔

حسن نواز کے دفتر کے باہر پی ٹی آئی کے کارکنان کو نعرے بازی کرتے ہوئے دیکھ کر مسلم لیگ ن کے کارکنان بھی پہنچ گئے۔

حسن نواز کے دفتر کے باہر ن لیگ اور پی ٹی آئی کے کارکن آمنے سامنے آگئے۔


مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کے کارکنوں نے ایک دوسرے کے خلاف نعرے لگائے۔

دونوں جماعتوں کے کارکنان نے مخالف پارٹی قیادت کے خلاف نعرے بازی کی، اور نعروں کے ذریعے اپنے مخالفین پر سبقت لے جانےکی کوشش کی۔

تازہ ترین