• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف کے وارنٹ حسن نواز نے وصول کیئے، تعمیلی رپورٹ


العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنسز میں سابق وزیرِ اعظم میاں نوازشریف کے وارنٹِ گرفتاری کی تعمیل کرا دی گئی، میاں نواز شریف کے وارنٹِ گرفتاری ان کے صاحبزادے حسن نواز نے وصول کیئے۔

وفاقی حکومت نے وارنٹِ گرفتاری کی تعمیلی رپورٹ اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کرا دی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف کی العزیزیہ ریفرنس اور ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا کے خلاف اپیل پر سماعت ہوئی۔

فلیگ شپ ریفرنس میں نوازشریف کی بریت کے خلاف نیب کی اپیل کی بھی آج سماعت ہوئی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی نے اپیلوں پر سماعت کی۔

وفاقی حکومت کی عدالت میں جمع کرائی گئی تعمیلی رپورٹ کے مطابق میاں نواز شریف کے وارنٹِ گرفتاری ان کے صاحبزادے حسن نواز نے وصول کیئے۔


برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمیشن نے نواز شریف کو ڈاک کے ذریعے وارنٹ بھیجے تھے۔

عدالتِ عالیہ نے نواز شریف کے العزیزیہ اور ایون فیلڈ کیسز میں ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری کر رکھے ہیں۔

عدالت نے پاکستانی ہائی کمیشن لندن کے ذریعے نواز شریف کی حاضری یقینی بنانے کا حکم بھی دے رکھا ہے۔

تازہ ترین