آپ آف لائن ہیں
پیر 8؍ ربیع الاوّل1442ھ 26؍اکتوبر2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

سعودی عرب: پبلک پراسیکیوشن میں پہلی بار 51 خواتین انسپکٹرز تعینات

سعودی عرب کے محکمہ پبلک پراسیکیوشن میں پہلی بار 51 خواتین انسپکٹرز کو تعینات کیا گیا ہے۔  یہ خواتین انسپکٹرز منشیات فروشی کے کاروبار میں ملوث خواتین سے تفتیش کے فرائض انجام دیں گی۔

سعودی میڈیا کے مطابق ان خواتین افسران کو تقرری سے قبل ایک سال کا تربیتی  کورس کروایا گیا ہے، جہاں انہیں فوجداری جرائم کی کارروائی کے قانون سے آگہی بھی فراہم کی گئی۔



تقرری پانے والی ان خواتین افسران نے ڈھائی ماہ قبل چارج لیا تھا۔ اب وہ سرکاری خزانے، اخلاق سوز سرگرمیوں اور آبرو سے متعلق مقدمات میں تفتیشی فرائض انجام دے رہی ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید