• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب، خواتین نےایمبولینس سروس کی ذمہ داریاں بھی سنبھال لیں

ریاض(جنگ نیوز)اسلامی دنیا کے اہم ترین ملک سعودی عرب میں اگرچہ2سال قبل ہی خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت مل گئی تھی تاہم اب وہاں خواتین ایمبولینس سروس جیسے اہم شعبے میں بھی خدمات دینے لگی ہیں۔

خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت ملنے کے بعد ہی سعودی حکومت نے وہاں دیگر شعبوں کی طرح ہنگامی طبی امداد فراہم کرنے کے شعبے یعنی میڈیکل ایمبولینس سروسز میں بھی خواتین کو خدمت کے مواقع فراہم کرنے کا عندیہ دیا تھا۔

سعودی گزٹ کے مطابق حکومتی ادارے سینٹر فار گورنمنٹ کمیونی کیشن (سی جی سی) کی جانب سے حال ہی میں سارہ العنزی کی ایک مختصر دستاویزی فلم جاری کی گئی، جس میں انہوں نے طبی ہنگامی امداد کے کام کے دوران پیش آنے والے چیلنجز پر بات کی۔

سی جی سی کی جانب سے ٹوئٹر پر جاری کی گئی مختصر ویڈیو میں سارہ العنزی نے بتایا کہ سعودی حکومت نے ان کا بچپن کا خواب پورا کیا ہے، کیوں کہ انہیں بچپن سے ہی طبی ہنگامی امداد کی خدمات دینے کا شوق تھا۔

تازہ ترین