• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا وائرس کی دوسری لہر یورپی ممالک کےاقدامات

پیرس (اے پی پی)کورونا وائرس کی دوسری لہر سے نمٹنے کے لئے یورپی ممالک نے اقداما ت اٹھانا شروع کر دیئے ہیں۔جرمنی اور نیدر لینڈز میں جزوی لاک ڈاؤن لگا دیا گیا ہے جس کے تحت کیفے اور ریستوران بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔فرانسیسی ذرائع ابلاغ کے مطابق سپین نے کوروناوائرس کے خدشے کے پیش نظر کیٹالونیا میں 15 روز کیلئے ریستوران بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ چیک ریپبلک کی حکومت نے طلبا میں وبا پھیلنے کے خدشےکے ہیش نظر بچائو کیلئے سکول بند کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔
تازہ ترین