• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف آئی اے میں ضم ہونیوالے 18 افسروں کو واپس بھیجنے کے امکانات

اسلام آباد (ایوب ناصر) معلوم ہوا ہےکہ ایف آئی اے میں ڈیپوٹیشن پر آکر ضم ہونے والے 18 افسروں کو واپس بھیجے جانے کے امکانات پیدا ہوگئے ہیں۔ ایف آئی اے کی لیگل برانچ ان افسروں کے ضم ہونے کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے انہیں ان کے اپنے محکموں میں واپس بھیجنے کی سفارش کر چکی ہے۔ زد میں آنے والے افسروں میں ایڈیشنل ڈائٔریکٹر میر مظہر جبار‘ نصراللہ گوندل‘ اسسٹنٹ ڈائریکٹر لبنیٰ ٹوانہ اور جاوید اقبال‘ ڈپٹی اسسٹنٹ ڈائریکٹر ملک احسن جاوید اور مرزا عظمت جاوید‘ انسپکٹر توقیر احمد‘ انسپکٹر زرین امینہ‘ انسپکٹر اسد افتخار‘ انسپکٹر محمد شہر یار خان‘ انسپکٹر محمد احمد طارق‘ انسپکٹر ہارون زمان‘ انسپکٹر عامر عباس‘ سب انسپکٹر اظہر علی اور ذوالقرنین‘ اسسٹنٹ سب انسپکٹر فیاض حسین شاہ‘ سہیل احمد اور اپر ڈیژن کلرک شوکت حسین شامل ہیں۔

تازہ ترین