اسلام آباد(نمائندہ جنگ)بھارت میں اپوزیشن رہنماء راہول گاندھی نے وزیراعظم نریندر مودی کی پاکستان اور افغانستان کے مقابلے میں ناقص کارکردگی کے اعدادوشمار سوشل میڈیا پر شیر کئے اور مودی کو مشورہ دیاہے کہ وہ پاکستان سے سیکھیں کہ کورونا وائرس پرکیسے قابو پایا جاتا ہے، کورونا بحران سے نمٹنے کے معاملے میں پاکستان اور افغانستان تو بھارت سے بھی زیادہ بہتر ثابت ہوئے اوردونوں نے بھارت کے مقابلے میں زیادہ بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے،۔