گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)سنٹرل جیل گوجرانوالہ میں سپرنٹنڈنٹ ملاحظہ کے دوران قیدیوں کو جوتے اتار کر زمین پر بٹھانے کا سلسلہ مکمل طور پر ختم کر دیاگیا جبکہ ملزمان کو اپنی داد رسی سنانے کیلئے بھی کرسیاں مہیا کر دی گئی ہیں بتایاجاتا ہے کہ انگریز دور سے قیدیوں کو دبائو میں رکھنے کیلئے اپنی داد رسی سنانے کیلئے سپرنٹنڈنٹ کے ملاحظہ کے دوران تمام اسیران کو ہدایت کی جاتی کہ وہ اپنے جوتے اتار کر ایک طرف رکھ دیں جبکہ ننگے پائوں زمین پر بیٹھ کر جیل سپرنٹنڈنٹ کو اپنے مسائل سے آگاہ کریں بدلتے حالات کے پیش نظر اب تمام قدیوں کیلئے بھی جیل میں کرسیاں لگا دی گئی ہیں تاکہ ملزمان زمین پر بیٹھنے کی بجائے کرسیوں پر بیٹھ کر اپنے مسائل سنا سکیں اس سلسلہ میں جیل سپرنٹنڈنٹ کامران انجم نے بتایا کہ جن قیدیوں کو کوئی مسئلہ ہوتا ہے وہ ایک دن پہلے جیل کے متعلقہ حکام کو آگاہ کر دیتے ہیں ان کے مسائل سننے کیلئے انہیں اگلے روز جیل کے اندر ایک مخصوص جگہ پر کرسیوں پر بٹھا کر ان کے مسائل سنے جاتے ہیں تاہم سزائے موت سمیت سنگین جرائم میں ملوث قیدیوں کو یہاں نہیں لایا جاتا۔