گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)گرمی کی شدت بڑھنے سے بجلی کے استعمال میں شدید اضافہ ہو گیا اکثریت سرکاری افسران سمیت متعددسرمایہ داروں نے اپنے اپنے گھروں اور دفاتر میں ایئر کنڈیشنڈ بھی چلانا شروع کر دیئے ہیں جبکہ گرمی کی شدت بڑھنے کے ساتھ ہی شہریوں اور دیہاتوں نے بجلی کی لوڈشیڈنگ پر بھی سخت احتجاج کرنا شروع کر دیا ہے متاثرین بجلی نے کہا کہ سرمایہ داروں نے بڑے بڑے جنریٹرز اور یو پی ایس لگا رکھے ہیں مگر غریب لوگ گرمی کی شدت سے بری طرح متاثر ہو رہے ہیں انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ بلا جواز شروع کئے گئے منصوبوں کی بجائے فوری طور پر بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم کی جائے۔