• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سجل اور ریشم کی 3 سال بعد اچانک ملاقات

شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ ریشم اور سجل علی کی تین سال بعد اچانک ملاقات ہوگئی۔

سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر ریشم نے اپنی اسٹوری میں سجل سے ملاقات کی ایک مختصر ویڈیو شیئر کی۔

دونوں اداکاراؤں کا ایک ڈرامے کے سیٹ پر آمنا سامنا ہوا، جہاں دونوں اداکاراؤں نے بہت گرم جوشی سے ایک دوسرے کو گلے لگایا۔

ادکارہ ریشم نے اس ملاقات کے دوران سجل سے سوال کیا کہ سجل ہم کتنے عرصے بعد مل رہے ہیں تو سجل نے جواب دیا کہ تین سال بعد۔

اس موقع پر ادکارہ ریشم نے سجل علی سے پیار اور محبت کا اظہار کیا۔

اس سے قبل سجل نے اپنی ایک پوسٹ میں فنکاروں کی اہمیت کے بارے میں بات کی تھی۔

سجل کا کہنا تھا کہ اگر آپ فنکاروں کو بیکار سمجھتے ہیں تو ذرا از فارغ وقت موسیقی ، کتابوں، نظموں ،فلموں اور پینٹنگ کے بغیر گزار کر دکھائیں۔

تازہ ترین