• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلیک لسٹ میں شامل 5 ہزار سے زائد نام نکالنے کا فیصلہ


وزارت داخلہ نے بلیک لسٹ میں شامل 5 ہزار 800 سے زائد افراد کے نام نکالنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزارت داخلہ کے مطابق بلیک لسٹ میں مجموعی طور پر 42 ہزار 725 افراد موجود ہیں اور جائزہ کمیٹی نے بلیک لسٹ کی کیٹیگری بی میں شامل 5 ہزار 807 افراد کے نام نکالنے کی سفارش کی تھی۔

وزارت داخلہ کے مطابق بلیک لسٹ بلیک لسٹ سے افراد کو نکالنے کا فیصلہ تمام محکموں کی مشاورت سے کیا گیا ہے، جائزہ کمیٹی کا اجلاس 4 سال کی تاخیر سے وزیر داخلہ کے نوٹس لینے کے بعد ہوا۔

دوسری جانب وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے پاسپورٹ اینڈ امیگریشن ڈائریکٹریٹ کو طویل عرصے سے بلیک لسٹ میں شامل افراد کے نام نکالنے کی ہدایت بھی کر دی ہے۔

وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ وزیر داخلہ بریگیڈئیر اعجاز شاہ نے متعلقہ محکمے کو شہریوں کی سہولت کے لیے ہر ممکن اقدامات کرنے اور جائزہ کمیٹی کے سال میں 2 بار باقاعدگی سے کرنے کا بھی کہا ہے۔

تازہ ترین