• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قائداعظم ٹرافی: تمام کھلاڑیوں کا کورونا وائرس ٹیسٹ لے لیا گیا

قائداعظم ٹرافی سیکنڈ الیون کرکٹ ٹورنامنٹ میں شریک تمام ٹیموں کے کھلاڑیوں کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ لےلیا گیا۔

کرکٹ ایونٹ کا آغاز کل سے کراچی میں ہورہا ہے، جس میں 6 ٹیمیں شرکت کررہی ہیں۔

قائد اعظم ٹرافی سیکنڈ الیون کے پہلے مرحلے کے میچز کراچی کے 4 مختلف میدانوں پر کھیلے جائیں گے۔


اس نان فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ میں سدرن پنجاب کی سیکنڈ الیون کرکٹ ٹیم ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔

پہلے روز 3 میچز ہوں گے، ڈبل لیگ کی بنیاد پر ہر ٹیم 10 میچز کھیلے گی، ایونٹ کا فائنل راؤنڈ 11 سے 13 دسمبر تک ہو گا۔

فائنل راؤنڈ کے بعد زیادہ فتوحات اور پہلی اننگز میں سبقت کے ذریعے سب سے زیاد ہ پوائنٹس حاصل کرنے والے ٹیم کو چیمپئن قرار دیا جائے گا۔

کراچی کے مقامی ہوٹل میں بنائے گئے بائیو سیکیور ببل میں داخلے سے قبل تمام کھلاڑیوں کے کوویڈ۔19 ٹیسٹ بھی مکمل کرلیے گئے ہیں۔

تازہ ترین