• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیشنل ٹی20: ناردرن نے خیبرپختونخوا کو11رنز سے ہرادیا

نیشنل ٹی 20 کپ میں ناردرن نے اپنے آخری لیگ میچ میں خیبرپختونخوا کو 11رنز سے ہرا دیا۔

راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ کی یہ دونوں ٹیمیں پہلے ہی ایونٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ چکی ہیں۔

پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ناردرن نے 9 وکٹ پر 144 رنز کا ہدف سیٹ کیا، کپتان عماد وسیم نے 36 رنز کی نمایاں اننگز کھیلی اور ٹاپ اسکورر رہے۔


وہاب ریاض نے خیبرپختونخوا کی طرف سے صرف21 رنز کے عوض 5 وکٹیں اپنے نام کیں۔

جواب میں خیبرپختونخوا کی ٹیم اوپنر محمد حارث کی 79رنز کی ناقابل شکست اننگز کے باوجود مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹ پر 133رنز تک محدود رہی۔

اننگز کا دوسرا بڑا اسکور فخر زمان کا 11 رنز تھا۔

حارث رؤف نے 28 رنز کے عوض 3 وکٹیں اپنے نام کیں ،انہیں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

تازہ ترین