گلگت بلتستان کے حلقہ جی بی اے 3 گلگت پر الیکشن ملتوی کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا گیا۔
تحریک انصاف کے امیدوار جعفر شاہ کے انتقال کے باعث الیکشن ملتوی کیا گیا تھا۔
چیف الیکشن کمشنر راجا شہباز کے مطابق اس حلقے میں انتخاب اب 22 نومبر کو ہوگا۔
جیو نیوز سے گفتگو میں راجا شہباز نے کہا کہ گلگت بلتستان کے حلقہ جی بی اے تھری گلگت 3 پر انتخابات ملتوی کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ اس حلقے میں پی ٹی آئی امیدوار جسٹس ریٹائرڈ جعفر شاہ کے انتقال کے باعث انتخابات ملتوی ہوئے تھے۔
چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان نے بتایا کہ جی بی اے تھری گلگت تین کے انتخابات، عام انتخابات کے بعد 22 نومبر کو ہوں گے۔