• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلگت بلتستان الیکشن: ن لیگی امیدواروں کے ناموں کا اعلان

اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت مسلم لیگ (ن) نے گلگت بلتستان الیکشن کے لیے پارٹی امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا۔

پارٹی کے سیکریٹری جنرل احسن اقبال نے نارووال میں میڈیا سے گفتگو میں ن لیگ کے 18 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا اور ساتھ ہی حکمران جماعت پی ٹی آئی پر قبل از انتخابات دھاندلی کا بھی الزام عائد کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام کو ان کا حق دینا ضروری ہے، الیکشن سے قبل وہاں سیاسی بنیادوں پر من پسند نگراں وزیر لگائے گئے ہیں۔

ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان میں انتظامی مشینری میں اکھاڑ پچھاڑ جاری ہے، انتخابی عمل پر بہت سے سائے منڈلا رہے ہیں، وفاقی وزراء مداخلت کر رہے ہیں۔


ان کا کہنا تھا کہ اگر پی ٹی آئی حکومت نے عوام کے حق پر ڈاکا ڈالا اور گلگت بلتستان میں دھاندلی کی گئی تو اسے ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا۔

احسن اقبال نے یہ بھی کہا کہ عمران خان نے مسئلہ کشمیر بگاڑا، اب گلگت بلتستان کے مستقبل سے کھیل رہے ہیں۔

گلگت بلتستان کے حلقہ 2 سے سابق وزیراعلیٰ حفیظ الرحمٰن، حلقہ 3 گلگت 3 سے ذوالفقار علی تنو، حلقہ 4 نگر سے انجینئر عارف حسین، حلقہ 5 نگر 2 سے سجاد حسین ن لیگ کے امیدوار ہوں گے۔

حلقہ 6 ہنزہ سے ریحان شاہ ،حلقہ 7 اسکردو سے اکبر تابان، حلقہ 11 کھرمنگ سے انجینئر شبیر، حلقہ 12 شگر سے طاہر شگری ن لیگ کے امیدوار ہوں گے۔

گلگت بلتستان اسمبلی کے حلقہ 13 استور 1 سے فرمان علی، حلقہ 15 دیامر 1 سے عبدالواجد، حلقہ 16 دیامر 2 سے محمد انور، حلقہ 17 دیامر 3 سے صدر عالم مسلم لیگ ن کے نشان پر الیکشن لڑیں گے۔

حلقہ 19غذر سے عاطف سلمان، حلقہ 21 غدز اور حلقہ 23 گانچھےسے غلام حسین، حلقہ 24 گانچھے 3 منظور حسین ن لیگ کی طرف سے الیکشن لڑیں گے۔

ذرائع کے مطابق ن لیگ نے حلقہ 1گلگت 1 سے سابق ڈپٹی اسپیکر جعفر اللہ کے حلقے میں امیدوار کا اعلان نہیں کیا جبکہ حلقہ 14استور 2 برکت جمیل، حلقہ 18دیامر 3سے عمران وکیل کا حلقہ بھی تاحال خالی رکھا ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق حلقہ 8 اسکردو 2 اور حلقہ 9 اسکردو 3 سے بھی ن لیگ نے کسی امیدوار کا اعلان نہیں کیا۔

تازہ ترین