آپ آف لائن ہیں
ہفتہ13؍ربیع الاوّل 1442ھ31؍اکتوبر2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

جرمنی میں کورونا وائرس سے حالات تشویشناک

برلن(پی پی آئی) جرمنی میں عالمی وبا کورونا وائرس کے بے تحاشہ اضافے کے سبب حالات تشویشناک ہو نے کا خد شہ ظا ہر کیا جا رہا ہے ۔ غیر ملکی میڈیا ذرا ئع کے مطابق جرمنی کی چانسلر اینجیلا مرکل نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ’’ہم وبا کے دور سے گزر رہے ہیں جو کہ بہت نازک ہے۔ ہمیں سنگین حالات کا سامنا کررہے ہیں۔ ہماری کوشش ہے کہ رابطے میں آئے لوگوں کی جانچ کی جائے‘‘۔انہوں نے کہا کہ کورونا معاملوں میں بے تحاشہ اضافہ ہوا ہے جس کی تصدیق یومیہ اعداد وشمار سے کی جاسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ معاشی اسباب کے پیش نظر جرمنی میں دوبارہ لاک ڈاؤن نافذ نہیں کیا جاسکتا۔ جرمنی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 5100 نئے معاملے سامنے آئے ہیں جس سے متاثرین کی کل تعداد بڑھ کر 334000 ہوگئی ہے۔ دوسری جانب اس وبا سے اب تک یہاں 9677 اموات ہوچکی ہیں۔