• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قرآن حکیم میں دنیا اور آخرت کی کامیابی ہے، حافظ محمد عبدالرافع

برمنگھم (پ ر) قرآن حکیم ا للہ کی طرف سے نازل شدہ آخری کتاب ہے۔ اس میں دنیا اور آخرت کی کامیابی ہے، قرآن حکیم کتاب زندگی ہے، اللہ کے بندے اس کو پڑھیں اور انہیں دنیا اور آخرت کو کامیاب بنائیں۔ جواچھے استاد سے قرآن نہیں سیکھتے وہ زندگی بھر قرآن صحیح نہیں پڑھ سکتے ہیں، آج کل قرآن کے حفاظ اور تجوید کے ساتھ پڑھنے والے اساتذہ کرام کی کمی نہیں ہے، جب سے حرمین شریفین کے آئمہ اور قراء کی تلاوتیں دنیا میں عام ہوئی ہیں، دنیا میں بہت سے لوگ ان کی کاپی کرنے کی فکر کررہے ہیں اور اچھے سے اچھا قرآن پڑھ رہے ہیں، ان خیالات کا اظہارجامع مسجد کوئنس کراس ڈڈلی میں حافظ محمد عبدالرافع ریاضی نے کیا، انہوں نے کہا کہ اگر بچپن میں صحیح طریقہ سے قرآن حکیم نہیں سیکھ سکے تو بڑے ہونے کے بعد ہم قرآن اچھی طرح سیکھ سکتے ہیں۔ بعض لوگ شرم کی وجہ سے بڑے ہونے کے بعد قرآن سیکھنے سے دور رہتے ہیں، یہ غلط ہے، اسی طرح وہ علم اور قرآن سے دور رہتے ہیں، ‘ماں کی گود سے لے کر قبر کی گود میں جانے تک قرآن سیکھنا چاہیے۔ قرآن حکیم شفا ہے، اس کے پڑھنے سے مختلف امراض سے شفا حاصل ہرتی ہے۔ آج کل جو کورونا اور دیگر امراض کی وجہ سے انسانیت پریشان ہے اگر وہ ایمان کی حالت میں قرآن حکیم کی تلاوت کریں تو وہ ان موذی امراض سے شفا یاب ہوسکتے ہیں، انشاء اللہ ،جیسا کہ اللہ کا ارشاد ہے۔ ’’کہہ دیجئے کہ قرآن کریم ایمان والوں کے لیے ہدایات اور شفا ہے‘‘۔ (سورہ حٰم السجدہ آیت44) قرآن مجید اعتقادی اور اخلاقی بیماریوں کے لیے مجید اعتقادی اور اخلاقی بیماریوں کے لئے بھی شفا ہے اور جسمانی بیماریوں کے لئے بھی شفا ہے، اللہ کے رسولؐ جب بیمار ہوتے تو موذتین (قل اعوذ برب الفلق اور قل اعوذ برب الناس) پڑھ کر اپنے جسم اطہر پر پھیر لیتے تھے۔ (صحیح بخاری) اس موقع پر ذوالفقار قریشی، آصف زرگر، عابد محمود جنجوعہ، حاجی عبدالجبار قریشی، ساجد کریم، حاجی ظفر اقبال، راجہ ندیم، حاجی محمد اکرم، مولانا حبیب اللہ اثری، ڈاکٹر عبدالرب ثاقب اور دیگر لوگ شریک تھے۔ آخر میں مرحومین کی مغفرت اور بیماروں کے لیے شفا کی دعا کی گئی۔ 
تازہ ترین