آپ آف لائن ہیں
بدھ3؍ربیع الاوّل 1442ھ21؍اکتوبر 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

قومی انڈر 19 ون ڈے چیمپئن شپ

کراچی(اسٹاف رپورٹر) قومی انڈر19 ون ڈے چیمپئن شپ کے تیسرے راؤنڈ میںدفاعی چیمپئن سندھ اور ناردرن کی ٹیمیں اپنی جیت کو جاری رکھنے میں کامیاب رہیں، ایونٹ میں سنٹرل پنجاب نے بھی دوسری فتح سمیٹ لی،قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں عادل ناز اور فیضان سلیم کی شاندار بولنگ کی بدولت ناردرن نے بلوچستان کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ میں مسلسل تیسری کامیابی حاصل کی۔ عادل ناز کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ایل سی سی اے گراؤنڈ لاہور میں حنین شاہ کی تیز رفتار بولنگ نے سنٹرل پنجاب کو کےپی کے کے خلاف 3 رنز سے فتح دلادی۔حنین شاہ کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

اسپورٹس سے مزید