• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گل محمد کھوکھر ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن ویسٹ کے میونسپل کمشنر تعینات

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ لوکل گورنمنٹ بورڈ نے گریڈ 19 کےایس سی یو جی افسر گل محمد کھوکھر کو ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن ویسٹ کا میونسپل کمشنر تعینات کر دیا ہے جبکہ یہاں سے اشفاق احمد ملاح کوہٹا کر انہیں سندھ لوکل گورنمنٹ بورڈ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہےواضح رہے ایس سی یو جی کے چندافسران ایسے ہیں جو گزشتہ بیس سال سے پہلے کراچی کے مختلف ٹاون اور اب ڈی ایم سیز میں ان کی تعیناتیاں رہتی ہیں ان میں اشفاق احمد ملاح کے علاوہ مسرور میمن،وسیم مصطفٰی کھوکھر،عمران اسلم ،اختر علی شیخ،فہیم خان،ایازحمید اللہ بلوچ خاص طور پر شامل ہیں ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران اسلم کچھ عرصہ قبل ریٹائرمنٹ لے کربیرون ملک جا چکے ہیں بقیہ افسران آج بھی کراچی مختلف اضلاع میں تعینات ہیں ایس سی یو جی کے افسران کی حیثیت سے ان کے تبادلے صوبے کے دیگر شہروں میں بھی ہونا چاہیں لیکن اپنے اثرورسوخ کے باعث یہ افسران کراچی سے باہر اپنا تبادلہ نہیں ہونے دیتے اور کراچی کی ڈی ایم سیز میں ہی تعینات رہتے ہیں جبکہ دیگر باصلاحیت ا فسران بھی موجود ہیں لیکن انہیں موقع نہیں دی جاتا۔

تازہ ترین