• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیرداخلہ کی ہدایت پر 5807 افراد کے نام بلیک لسٹ سے خارج

اسلام آباد( نمائندہ جنگ ایجنسیاں) وزیر داخلہ اعجاز شاہ کی ہدایت پر بلیک لسٹ میں شامل 5807 افراد کے نام خارج کر دیئے گئے،بلیک لسٹ پر نظر ثا نی کاکام شروع ،بلیک لسٹ میں 42 ہزار سے زائد افرادکے نام شامل تھے۔یہ فیصلہ تمام محکموں کی مشاورت سے کیا گیا۔

وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈیئر (ر) اعجاز احمد شاہ نےطویل عرصے سے بلیک لسٹ میں شامل پاکستانی شہریوں کی پریشانیوں کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹ کو ہدایت کی کہ فوری طور پر جائزہ کمیٹی فیصلے کے مطابق کیٹگری “بی” کے تحت 5807بلیک لسٹ ہونے والے شہریوں کو بلیک لسٹ سے نکال دیا جائے۔ 

ہفتہ کو وزارت داخلہ کے مطابق کمیٹی کا اجلاس تقریباًچار سال کے وقفے کے بعد 8اکتوبر کو ہوا۔ کمیٹی کا آ خری اجلاس یکم دسمبر 2016 کو ہوا تھا۔ 

وفاقی وزیر داخلہ کی ہدایت کے مطابق کمیٹی کے اجلاسوں کے بعد سرکاری ایجنسیوں /محکموں کے ساتھ تفصیلی مشاورت کے بعد بلیک لسٹ فہرست میں شامل افراد کے معاملات کا جائزہ لینے کے لئے دو سالانہ اجلاس منعقد کئے جائیں گے۔ 

وفاقی وزیر داخلہ نے پہلے ہی ڈائریکٹوریٹ جنرل پاسپورٹ اینڈ امیگریشن کو ہدایت کی ہے کہ وہ پاکستانی شہریوں کی سہولت کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے کیونکہ یہ پوری دنیا میں ہمارے انسانی وسائل کو قابل استعمال ترسیلات وطن واپس بھیجنے کا ذریعہ ہیں۔ 

تازہ ترین