• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور، پیٹرول پمپ پر دستی بم حملہ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

پشاور (کرائم رپورٹر )مچنی گیٹ پولیس اسٹیشن کی حدود سفید سنگ روڈ پر نامعلوم تخریب کا رو ں کا پیٹرول پمپ پر دستی بم حملہ ،زوردار دھما کے سے پمپ کو جزوی نقصا ن پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، پولیس نے جائے وقو عہ سے شواہد اور سی سی ٹی وی فوٹیج لیکر تحقیقا ت شروع کر دی کوئی گرفتا ری عمل میں نہیں آئی۔ فرید ون خان حا جی ہا شم خان نے رپو رٹ درج کرا تے ہوئے پولیس کو بتایا کہ وہ رات کو گھر میں موجود تھا اسی دوران اطلاع ملی کہ نامعلوم مو ٹر سا ئیکل سوارو ں نے اس کے پیڑول پمپ پر دستی بم سے حملہ کیا جس کے پھٹنے سے زوردار دھما کہ ہو جس کی آواز دور دور تک سنی گئی دھما کہ سے پیٹرول پمپ کو جزوی نقصا ن پہنچا تاہم کسی قسم کا جا نی نقصا ن نہیں ہوا ۔ اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر علا قے کا محا صر ہ کر لیا اور را ت گئے تک سرچ آپریشن کیا، آخری اطلاعات تک کسی قسم کی گرفتاری عمل میں نہیں لا ئی جا سکی۔

تازہ ترین