• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلبدین حکمت یار پیر کو اسلام آباد آئیں گے

اسلام آباد ( نامہ نگار خصوصی) افغانستان کے سابق وزیراعظم اور حزب اسلامی کے سربراہ انجینئر گلبدین حکمت یار پیر کو پاکستان کے دورے پر اسلام آباد آرہے ہیں۔ وہ یہ دورہ حکومت پاکستان کی دعوت پر کر رہے ہیں۔ انہیں اس دورے کی باضابطہ دعوت گزشتہ دنوں افغانستان میں پاکستان کے سفیر منصور احمد خان نے دی تھی۔ ان کی جماعت کے اہم عہدیدار جن میں پارلیمنٹرین بھی شامل ہیں ان کے ہمراہ ہونگے۔ اپنے تین روزہ دورے میں گلبدین حکمت یار صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی‘ وزیراعظم عمران خان‘ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سمیت دیگر اہم حکام سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ جبکہ ان کے طے شدہ شیڈول میں چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات بھی شامل ہے۔ گلبدین حکمت یار اپنے وفد کے ہمراہ چیئرمین سینیٹ‘ قومی اسمبلی کے سپیکر‘ خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ سے بھی الگ الگ ملاقاتیں کرینگے۔ اسلام آباد میں قیام کے دوران وہ میڈیا کے نمائندوں سے تبادلہ خیال کرینگے اور ملکی وغیر ملکی نمائندوں کو انٹرویو بھی دینگے۔ دریں اثنا افغانستان کیلئے پاکستان کے نمائںدہ خصوصی محمد صادق نے اپنے ایک ٹوئٹ میں گلبدین حکمت یار کے دورہ پاکستان اور ان کی ملاقاتوں کی تصدیق کی ہے۔

تازہ ترین