• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف کا بیانیہ پاکستان مخالف ہے، وفاقی وزیر داخلہ


وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ کا کہنا ہے کہ نواز شریف کا بیانیہ پاکستان مخالف ہے۔ اگر لوگوں کو پتا ہوتا کہ نواز شریف کیا کہنے جارہے ہیں، تو جو یہ آدھا اسٹیڈیم بھرا تھا وہ بھی نہ بھرتا اگر یہ بیانیہ برقرار رہا تو یہ لوگ تتر بتر ہوجائیں گے۔

جیو نیوز کے پروگرام جرگہ میں میزبان سلیم صافی کو انٹر ویو دیتے ہوئے اعجاز شاہ کا کہنا تھا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ نواز شریف اور بھارت ایک دوسرے سے ملے ہوئے ہیں۔


اعجاز شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم سے کہوں گا کہ اس پر قانون کے مطابق کارروائی کریں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ملک میں فرقہ وارانہ فسادات کے پیچھے بھی گوجرانوالا میں تقریر کرنے والے شامل ہیں۔

تازہ ترین