• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حیران ہوں نواز شریف آرمی چیف کے خلاف بولے، پرویز الہٰی


اسپیکر پنجاب اسمبلی و مسلم لیگ ق کے رہنما پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ ادارے ہی اندرون اور بیرون ملک سازشوں کا مقابلہ کرتے ہیں، حیران ہوں نواز شریف آرمی چیف کے خلاف بولے۔

اپنے ایک بیان میں چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ کان کھول کر سن لیں مضبوط ادارے ہی جمہوریت کی ضمانت ہیں۔

پرویز الہٰی نے کہا کہ انہیں جس جمہوریت کے سائے تلے بیٹھنا ہے، یہ اسے آری لے کر کاٹ رہے ہیں یہ کونسی جمہوریت ہے۔


اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ ایسی سازشوں کا مقابلہ مضبوط اداروں سے مشروط ہے، نواز شریف صاحب یاد رکھیں آج جو جمہوریت نظر آرہی ہے وہ جنرل باجوہ اور تمام اداروں کی کاوشوں سے ہے۔

چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ ملک کی اندورنی اور بیرونی سازشوں کا مقابلہ اداروں کی مضبوطی سے مشروط ہے، مضبوط ادارے ہی مضبوط جمہوریت کی ضمانت ہیں کوئی غلط فہمی میں نہ رہے۔

تازہ ترین