• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبرپختونخوا میں نئے سیاحتی مقام کی نشاندہی

محکمہ سیاحت خیبرپختونخوا نے قبائلی ضلع اورکزئی میں نئے سیاحتی مقام کی نشاندہی کرلی ہے۔

محکمہ سیاحت نے 7 ہزار فٹ کی بلندی پر سمانہ علاقہ کی بطور سیاحتی مقام کی شناخت کے لیے تقریب کا انعقاد کیا۔

تقریب میں صوبائی وزراء، اراکین خیبرپختون خوا اسمبلی، محکمہ سیاحت کے حکام اور علاقہ عمائدین نے شرکت کی۔


ایڈیشنل سیکریٹری نے اس موقع پر بتایا کہ قبائلی علاقوں میں سیاحت کے نئے مقامات کی تلاش میں جاری ہے۔

محکمہ سیاحت کے مطابق علاقے میں سیاحت کے فروغ کے لیے 24 کروڑ روپے کے پیکیج کی منظوری دی ہے۔

محکمہ سیاحت کے مطابق پیکیج میں ریسٹ ایریا ہوٹل، ریسٹورنٹ، روڈ انفرا اسٹرکچر کا قیام شامل ہے۔

تازہ ترین