• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانوی ہائی کمشنر کی پاکستان میں سیاحت کے فروغ کیلئے تجاویز

برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچن ٹرنر نے پاکستان میں سیاحت کے فروغ کے لیے تجاویز دیتے ہوئے کہا ہے کہ ضروری ہے کہ قدرتی حسن کو محفوظ بنانے کے لیے سیاحتی مقام پر کوڑا نہ ہو۔

ایک بیان میں برطانوی ہائی کمشنر نے کہا کہ یہ بھی ضروری ہے کہ قدرتی حسن کو گرین ٹورازم کے ذریعے محفوظ بنایا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پوری دنیا پاکستان کی خوبصورتی کی تعریف کر رہی ہے، برطانیہ یہاں مزید پائیدار سیاحت کو دیکھنا چاہتا ہے۔


برطانوی ہائی کمشنر نے یہ بھی کہا کہ سیاحت سے ملازمتیں پیدا ہوں گی اور مقامی برادریوں کو مدد ملے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہزاروں برطانوی شہریوں نے کورونا سے پہلے پاکستان کا دورہ کیا۔

برطانوی ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان میں بہتر ہوتی ہوئی سیکیورٹی کے باعث برطانیہ نے اپنی ٹریول ایڈوائزری کو تبدیل کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ سب پاکستان میں سیاحت کو فروغ دینے میں مدد دے گا۔

تازہ ترین