• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کا مشترکہ گانا یوٹیوب پر مقبول ہوگیا

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کا مشترکہ گانا یوٹیوب پر مقبول ہوگیا ہے۔ گانے میں دبئی سے تل ابیب تک کے مناظر دکھائے گئے ہیں جب کہ اس کے بول عربی، عبرانی اور انگریزی زبانوں میں ہیں۔اس الیکٹرو پاپ گانے میں کسی قدرے عامیانہ پن ہے جبکہ اس کے گلوکار اس وقت الگ الگ مقامات پر مقیم ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارےکے مطابق متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان تعلقات معمول پر آنے کے بعد پہلی بار مشترکہ گانا تیار کیا گیا ہے۔ عبرانی زبان میں گانے کا عنوان’ ʼاہلن بک‘ اور انگریزی میں’ہیلو یو‘ ہے۔اسرائیلی گلوکار الکانامرزیانو نے کہا کہ یہ تاریخی لمحہ ہے۔انہوں نے دوگانا اماراتی گلوکار ولیدالجاسم کے ساتھ مل کر گایا ہے۔ 30ستمبر کو یوٹیوب پر پوسٹ کیے گئے اس گانے کو 11لاکھ افراد دیکھ چکے ہیں۔28سالہ اسرائیلی گلوکار ٹیلی ویژن پردا وائس کے اسرائیلی ورژن گانے کا مقابلہ جیت چکے ہیں۔ وہ عربی جانتے ہیں۔انہوں نے خبررساں ایجنسی کو بتایا کہ انہوں نے اور الجاسم نے زوم ویڈیو کانفرنس سروس پر مل کر کام کیا اور گانے کے کچھ حصے دبئی اور کچھ اسرائیل میں ریکارڈ کیے۔ مرزیانو نے اس شراکت داری کے بارے میں کہا: ʼہم نے ایک دوسرے کو فوری طور پر سمجھ لیا۔ شیکڈشیرون کے نام سے ایک آن لائن مبصر کا کہنا تھا کہ اس گانے کی بدولت آپ کو مشرق وسطیٰ نیا محسوس ہوتا ہے۔یہ دوگانا ڈورون میڈالی نے لکھا ہے۔ وہ اس سے پہلے ʼٹوائے‘ کے نام سے بھی گانا لکھ چکے ہیں جس نے اسرائیل میں 2018میں یوروورژن مقابلہ جیتا تھا۔دو گانے کے بول ʼدوست میں دور سے، دور سے تمہاری آواز سن رہا ہوںʼ تین زبانوں میں دہرائے گئے ہیں۔ موسیقی کے ساتھ ویڈیو میں مرزیانو کو دوستوں کے ساتھ اسرائیل میں رقص کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ دوسری طرف الجاسم دبئی میں رقص کرتے نظر آتے ہیں۔مرزیانو نے کہا کہ اسرائیلی موسیقی میں امن مشترکہ تھیم ہے جو اپنے ہمسائے کے ساتھ1948سے حالت جنگ میں ہے۔

تازہ ترین