• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواتین کو معاشرے میں اپنا آپ منوانے کیلئے تعلیم کو اپنا ہتھیار بنانا ہوگا، ماہرہ خان

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)نامور اداکارہ ماہرہ خان نے کہا ہے کہ خواتین کو معاشرے میں طاقتور بننے اور اپنا آپ منوانے کے لئے تعلیم کو اپنا ہتھیار بنانا ہوگا ۔خوش قسمتی سے آج کی خواتین ہر شعبے میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہی ہے لیکن انہیں تسلیم کرنے اور تعریف کرنے کی بجائے ہچکچاہٹ سے کام لیا جاتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ آج سے 14 سو سال پہلے عورت کے حقوق اور مقام و مرتبے کا تعین کر دیاگیا تھا ۔صرف دیہی علاقوں میں ہی نہیں بلکہ لاہور جیسے بڑے بڑے شہروں میں بھی خواتین کو نہ صرف تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے بلکہ ان کے حق سے محروم رکھا جاتا ہے۔

تازہ ترین