• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف بھارتی ایما پر ریاست کی مخالفت کر رہے ہیں، اعجاز شاہ

اسلام آباد( آئی این پی،این این آئی ) وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے کہا ہے کہ نوازشریف ریاست مخالفت میں جوبھی کررہے ہیں،بھارت کی ایماپرکررہے ہیں، نوازشریف کابیانیہ پاکستان مخالف ہے،نوازشریف کے بیانیے سے مسلم لیگ ( ن )کے لوگوں کوسکیورٹی کامسئلہ ہوسکتا ہے ۔

ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے کہا کہ نوازشریف کے بیانیے کی وجہ سے مسلم لیگ ن کوتتربترہوجاناہے،جب بھی نوازشریف کومسئلہ ہوتاہے، سرحدوں پرخلاف ورزیاں شروع ہوجاتی ہیں، بھارت کے اخباروں اور میڈیا میں کہا گیا کہ یہ اکیلے جمہوری لیڈر ہیں۔

ایک انٹرویومیں انہوں نے کہاکہ اگر لوگوں کو پتا ہوتا کہ نواز شریف کیا کہنے جارہے ہیں، تو جو یہ آدھا اسٹیڈیم بھرا تھا وہ بھی نہ بھرتا ، اگر یہ بیانیہ برقرار رہا تو یہ لوگ تتر بتر ہوجائیں گے۔

اس میں کوئی شک نہیں کہ نواز شریف اور بھارت ایک دوسرے سے ملے ہوئے ہیں، وزیر اعظم سے کہوں گا کہ اس پر قانون کے مطابق کارروائی کریں، ملک میں فرقہ وارانہ فسادات کے پیچھے بھی گوجرانوالا میں تقریر کرنے والے شامل ہیں۔

تازہ ترین