• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوٹ ادو میں معذور خاتون سے زیادتی کی کوشش، رحیم یار خان میں لڑکے سے زیادتی

ملتان (نمائندہ جنگ)کوٹ ادو میں معذور خاتون سے زیادتی کی کوشش‘رحیم یار خان میں لڑکے سے زیادتی کی گئی،ملتان اور نواح میں اغوا و زیادتی کی تین وارداتیں،خواتین سمیت 14 افراد کیخلاف مقدمات درج، ملتان شہر اور گرد و نواح میں اغوا و زیادتی کے مختلف واقعات میں خواتین سمیت 13 افراد کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے، رحیم یار خان میں 10سالہ بچے سے زیادتی، ہسپتال منتقل، کوٹ ادو میں ایک شخص نے ذہنی معذور خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی،پولیس نے ملزم کیخلاف مقدمہ درج، کبیروالا میں ملزم کی معذور لڑکی سے زیادتی کا واقعہ، متاثرہ خاندان کو دو سال سے زائد عرصہ گزرجانے کے باوجودبھی انصاف نہ مل سکا، تفصیل کے مطابق سیتل ماڑی پولیس کو آسیہ بی بی نے بتایا کہ میری شادی شدہ بیٹی دودھ لینے کی غرض سے باہر گئی جو کافی دیر گزرنے کے باوجود نہ آئی، پتا جوئی کرنے پر معلوم ہوا کہ ملزمان کاشف، جاوید، ساجد ،عثمان، زرینہ اغوا کر کے لےگئے، اسی تھانہ کو متاثرہ خاتون نے بتایا کہ ملزمان صادق حسین، ریاض، طالب حسین، شعیب اپنے نامعلوم ساتھی کے ہمراہ مجھے زبردستی گاڑی میں ڈال کر اغوا کر کے نامعلوم مکان میں لےگئے جہاں ملزمان نے مجھے تشدد کا نشانہ بنایا، برہنہ وڈیو بنائی، میری بھویں کاٹ دیں اور ایک نامعلوم شخص نے مجھے اپنی حوس کا نشانہ بنایا، اسی طرح قادر پور راں پولیس کو محمد اشرف نے بتایا کہ اپنی ڈیوٹی پر چلا گیا، گھر میں میری بیوی سبزی لینے کے لئے باہر چلےگئی، جب واپس آئی تو میری 17 سالہ بیٹی موجود نہ تھی، طلائی زیورات مالیت ایک لاکھ 10ہزار و دیگر چیزیں غائب تھیں، تلاش کرنے پر معلوم ہوا کہ ملزم شکیل اپنے دو نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ اغوا کر کے لےگیا، پولیس نے مذکورہ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے کارروائی شروع کر دی، پکا لاڑاں کے رہائشی محمد اکرم کا کمسن بیٹا فصل کماد میں تشویشناک حالت میں پڑا پایا گیا۔

تازہ ترین