• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز شریف، حمزہ شہباز کیخلاف رمضان شوگر ملز ریفرنس کی سماعت کل ہو گی

لاہور (اے پی پی)لاہور کی احتساب عدالت میں کل شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف رمضان شوگر ملز ریفرنس کی سماعت ہوگی۔ احتساب عدالت کے جج امجد نذیر چودھری کیس کی سماعت کرینگے۔عدالت نے نیب کے گواہوں کو بیان ریکارڈ کرانے کےلئے طلب کیا ہوا ہے۔ نیب ریفرنس کے مطابق سابق وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف ‘ انکے بیٹوں حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کے غیر قانونی احکامات پر مقامی آبادیوں کے فنڈز رمضان شوگر ملز کیلئے استعمال کئے گئے۔ ریفرنس کے مطابق 2015 میں 36 کروڑ روپے سے مقامی آبادیوں کے نام پر رمضان شوگر ملز کیلئے نالہ تعمیر کیا گیااور ذاتی فائدے کے لئے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا گیا۔ اس کیس میں پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کو کل جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر جیل سے عدالت پیش کیا جائے گا جبکہ عدالت نے شہباز شریف کو پیشی سے مستثنیٰ قرار دیا ہے کیونکہ شہباز شریف ان دنوں منی لانڈرنگ کیس میں جسمانی ریمانڈ پر نیب کی تحویل میں ہیں۔  

تازہ ترین