• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میرا ٹوئٹر پر کوئی اکاؤنٹ نہیں، جنت مرزا

پاکستان کی نمبر ون ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا نے اُن کے نام سے منسوب جعلی ٹوئٹر اکاؤنٹ کی تردید کردی۔

پاکستان میں ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک بند ہونے کے بعد سے اپنے مداحوں کے ساتھ مستقل رابطے میں رہنے والی ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا نےایک بار پھر فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پراسٹوری میں اپنے چاہنے والوں کے لیے ایک خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔

انسٹاگرام اسٹوری میں جنت مرزا نے اپنے نام سے منسوب جعلی ٹوئٹر اکاؤنٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کیا جس پر ٹوئٹ کیا گیا تھا کہ ’جاپان کے لوگ پاکستانی عوام سے زیادہ بہتر ہیں۔‘

جنت مرزا نے اسکرین شارٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’میرے نام کا استعمال کرکے نفرت پھیلانا بند کریں کیونکہ یہ میرا اکاؤنٹ نہیں ہے۔‘

ٹک ٹاک اسٹار نے لکھا کہ ’ٹوئٹر اور فیس بُک پر میرا کوئی اکاؤنٹ نہیں ہے۔‘

یاد رہے کہ اس سے قبل جنت مرزا نے انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا تھا کہ اُن کو نہیں معلوم تھا کہ اُن کی زبان سے نکلا ہر جملہ نیوز چینلز کی ہیڈ لائنز بنے گا۔

اُن کا کہنا تھاکہ لوگ پہلے پیار دیتے ہیں اور جب کسی کو اُس پیار سے شہرت اور کامیابی مل جاتی ہے تو پھر اُسے گِرانے کی کوشش کی جاتی ہے۔

جنت مرزا نے اپنی انسٹا اسٹوری میں طنزیہ انداز میں کہا تھا کہ اُنہوں نے جاپان منتقل ہونے کی بات کیا کی، لوگوں نےاُنہیں اتنا پیار دیا کہ وہ ساری رات خوشی سے سو نہ سکی۔

ٹک ٹاک اسٹار نے شدید غصے کے انداز میں کہا کہ لوگ پہلے خود ہی اپنی محبت اور پیار سے بلندیوں تک پہچاتے ہیں اور پھر جب کسی شخص کو شہرت اور کامیابی ملتی ہے تو آپ ہی لوگ اُسے گِرانے کی کوشش کرتے ہیں۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ آپ لوگ کسی شہرت نہ دیں یا پھر اُسے ڈپریشن کا مریض نہ بنائیں۔

خیال رہے کہ جنت مرزا ٹک ٹاک پر ایک کروڑ فالوورز رکھنے والی پہلی پاکستانی ٹک ٹاک اسٹار ہیں، پاکستان کے شہر فیصل آباد سے تعلق رکھنے والی جنت مرزا نے ملک کا نمبر ون ٹک ٹاک ماڈل ہونے کا اعزاز بھی اپنے نام کرلیا۔

تازہ ترین