• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹک ٹاک بند، جنت مرزا کا دلچسپ ردعمل

ملک بھر میں ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک کی پابندی کے بعد پاکستان کی نمبر ون ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا کی جانب سے سوشل میڈیا پر دلچسپ ردعمل کا مظاہرہ کیا گیا ہے۔

گزشتہ دنوں ٹک ٹاک پر 10ملین فالوورز کا اعزاز حاصل کرنے والی پاکستان کی نمبر ون ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی کچھ تصاویر پوسٹ کی ہیں جس میں اُنہوں نے پاکستان میں ٹک ٹاک بند ہونے پر منہ بنایا ہوا ہے۔


انسٹاگرام پر تصویریں پوسٹ کرتے ہوئے جنت مرزا نے ایک مزاحیہ کیپشن لکھا کہ ’پی ٹی اے (پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارتی) کا فون آیا تھا کہ ٹک ٹاکرز نہیں رہے۔‘

جنت مرزا کا یہ کیپشن اُن میمز کا حصہ ہے جو پاکستان میں ٹک ٹاک کی پابندی کےبعد سے تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔

ٹک ٹاک اسٹار نے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ ’ٹک ٹاک پر پابندی لگنے کا دُکھ آج کی ٹرولز نے پی لیا ہے۔‘

اُنہوں نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں قہقہے والے اور دل ٹوٹنے والے ایموجیز کا بھی اضافہ کیا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل جنت مرزا نے انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کے لیے خصوصی پیغام جاری کیا تھا،اُنہوں نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اس وقت جاپان میں ہیں اور یہاں اُن کا ٹک ٹاک اکاؤنٹ نارمل چل رہا ہے، اس لیےاُنہیں کسی وی پی این کی ضرورت نہیں۔

ٹک ٹاک اسٹار کا کہنا تھا کہ وہ اپنی نئی ٹک ٹاک ویڈیوز اپ لوڈ کرتی رہیں گی لہٰذا اگر آپ اُن کی ٹک ٹاک ویڈیوز دیکھنا چاہتے ہیں تو وی پی این آن کرلیں۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ جب تک پاکستان میں ٹک ٹاک سے پابندی ختم نہیں ہوتی تب تک اُن کے جاپانی مداح اُن کی ویڈیوز سے لطف اندوز ہوں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارتی (پی ٹی اے) نے ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر عوامی شکایات کے باعث پابندی لگادی ہے۔

پی ٹی اے ترجمان کے مطابق پاکستان میں ٹک ٹاک ایپ بند کرنے کا فیصلہ غیر اخلاقی مواد کے باعث کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ جنت مرزا گزشتہ دنوں ہی ٹک ٹاک پر ایک کروڑ فالوورز رکھنے والی پہلی پاکستانی ٹک ٹاک اسٹار بنی ہیں، پاکستان کے شہر فیصل آباد سے تعلق رکھنے والی جنت مرزا نے ملک کا نمبر ون ٹک ٹاک ماڈل ہونے کا اعزاز بھی اپنے نام کرلیا۔

تازہ ترین