• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم نے اپنےخاندان کا نام "ووٹ" رکھ لیا ہے، فیاض چوہان

وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ بیگم صفدر نے عدالتوں اور عوام سے ذلت و رسوائی ملنے کے بعد اپنا، اپنے والد اور خاندان کا نام ’ووٹ‘ رکھ لیا۔

فیاض الحسن چوہان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مزار قائد کی دانستہ بے حرمتی کا منطقی انجام کیپٹن ریٹائرڈ صفدر اعوان کی گرفتاری ہی تھا، ان کا مطالبہ ہے کہ بیگم صفدر کو بھی گرفتار کیا جائے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ بیگم صفدر اعوان کو مزار قائد پر پاکستان کو لوٹنے اور بھارتی اسٹیبلشمنٹ کے نظریات پروان چڑھانے پر معافی مانگنی چاہیے تھی، مگر انہوں نے اپنے پاگل اور دو ہزار ریال کے ملازم شوہرکے ذریعے بدتہذیبی کا ماحول گرم کیا۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ قوم منتظر تھی کہ شاید جلسے میں تقریر سے پہلےوہ اپنے اس فعل پر شرمندہ ہو کر معافی مانگیں گی، مگر انہیں رتی برابر ندامت نہیں ہوئی۔

ان کا مزیدکہنا تھا کہ مزار قائد پر ہلڑ بازی کے پیچھے بیگم صفدر کی پلاننگ اور ذہن کام کر رہا تھا، وہ کئی ہفتے سے پیشگوئی کر رہے ہیں کہ میم لیگ کا کھل کر کھیلنا نون اور شین لیگ کا ستیاناس کر دے گا۔

انہوں نے کہا کہ عوام دیکھ رہی ہے کہ ہر آنے والے دن کے ساتھ میم لیگ آل شریف اور نون لیگ کے لیے مزید رسوائی لے کر آ رہی ہے۔

تازہ ترین