لاہور میں گلے پر ڈور پھرنے سے یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کا ملازم زخمی ہوگیا ہے۔
لاہور پولیس نے واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ 28 سالہ نوجوان موٹرسائیکل پر دفتر جارہا تھا کہ والٹن کے علاقے میں گلے پر ڈور پھر گئی۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے سی سی پی او لاہور سے اس واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے اور غفلت کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کرنے کا حکم دیا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ پابندی کے باوجود پتنگ بازی کے واقعات ناقابل برداشت ہیں۔
عثمان بزدار نے کہا کہ پتنگ بازی کرنے والوں کے خلاف قانون کے تحت کارروائی کی جائے۔