• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور ہائیکورٹ میں ویڈیو اور تصاویر بنانے پر پابندی عائد

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

لاہور ہائی کورٹ میں ویڈیو اور تصاویر بنانے پر پابندی عائد کر دی گئی۔

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ عالیہ نیلم کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

 نوٹیفکیشن کے مطابق صحافیوں کے لیے مخصوص جگہ کو پابندی سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔

دوسری جانب کیمرے والی عینک پر پابندی کی درخواست پر لاہور ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔

عدالت نے چیئرمین پی ٹی اے، سیکریٹری کامرس، سیکریٹری داخلہ کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔

 درخواست میں کہا گیا ہے کہ کیمرہ لگی عینکوں کی فروخت کے لیے حکومتی ادارے سے منظوری نہیں لی گئی ہے۔

قومی خبریں سے مزید