• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لکھنؤ جانیوالی بھارتی پرواز پر آسمانی بجلی گر گئی، طیارے کا اگلا حصہ متاثر

—تصویر بشکریہ بھاری میڈیا
—تصویر بشکریہ بھاری میڈیا

پٹنہ سے لکھنؤ جانے والی بھارتی ایئر لائن کی پرواز کو خراب موسم کے دوران تقریباً 17 ہزار فٹ کی بلندی پر آسمانی بجلی نے اپنی لپیٹ میں لے لیا، جس کے باعث طیارے کی ناک کو نقصان پہنچا۔

بھارتی پرواز نے بدھ کے روز واقعے کے بعد لکھنؤ کے انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی، طیارے میں 104 مسافر اور عملے کے 6 ارکان سوار تھے، جو تمام محفوظ رہے۔

آسمانی بجلی گرنے سے طیارے کی ناک پر موجود ریڈوم کو نقصان پہنچا، لینڈنگ کے دوران طیارے کو ژالہ باری سمیت خراب موسمی حالات کا سامنا بھی کرنا پڑا۔

واقعے کے بعد طیارے کو گراؤنڈ کر دیا گیا ہے اور ضروری مرمت اور متعلقہ حکام سے کلیئرنس ملنے کے بعد ہی اسے دوبارہ آپریشن میں شامل کیا جائے گا۔

بھارتی ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن (ڈی جی سی اے) نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

ایئر لائن کے ترجمان کے مطابق متعلقہ حکام کو فوری طور پر واقعے سے آگاہ کر دیا گیا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید