• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اماراتی پرواز واقعہ: سیکیورٹی کوتاہی پر 2 اسرائیلی اعلیٰ افسران کیخلاف تحقیقات شروع

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

دبئی سے تل ابیب جانے والی پرواز کی مبینہ ہائی جیکنگ کے واقعے میں سیکیورٹی کوتاہی پر اسرائیل میں 2 اعلیٰ افسران کے خلاف تحقیقات شروع کر دی گئیں۔

اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق تحقیقات غیر ملکی پروازوں کی سیکیورٹی نگرانی سے متعلق ہیں، اسرائیلی اعلیٰ افسران دویر روبن شٹائن اور اَوری کوہن سے ہونے والی ابتدائی تحقیقات میں اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔

ایئر پورٹ آفیسر دویر روبن شٹائن غیر ملکی ایئر لائنز کی سیکیورٹی منظوری کے ذمے دار ہیں۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق دویر روبن شٹائن نے مبینہ طور پر پرواز کو پرائیوٹ ایڈوائزری اور ٹریننگ بھی دی۔

اسرائیلی سیکیورٹی آفیشل روبن شٹائن نے فلائی دبئی سے رقم بھی وصول کی۔

تحقیقاتی رپورٹس کے مطابق روبن شٹائن امارات سمیت دیگر غیر ملکی ایئر لائنز کو بھی سروس فراہم کرتے تھے، اسرائیلی سیکیورٹی آفیسر کی ایئر لائنز کے لیے خدمات سے سرکاری مفادات کا ٹکراؤ ہوا۔

اسرائیلی وزارتِ ٹرانسپورٹ کے سیکیورٹی شعبے کے سربراہ آوری کوہن سے بھی تفتیش کی گئی۔

رپورٹس کے مطابق آوری کوہن پر بیرونِ ملک سیکیورٹی ملازمت کرنے کا بھی سنگین الزام ہے، جس کی انہوں سرکاری اجازت بھی نہیں لی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید