آپ آف لائن ہیں
جمعہ11؍ربیع الثانی 1442ھ 27؍نومبر2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

محمد حفیظ کا عمران خان سے شکوہ

قومی کرکٹر محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت نے سب سے کم توجہ کھیلوں کی ترقی پر دی ہے۔

محمد حفیظ نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں وزیر اعظم عمران خان کو ٹیگ کرتے ہوئے شکوہ کیا کہ گزشتہ دو برسوں میں کھیلوں کی ترقی کیلئے کوئی اقدامات دیکھنے میں نہیں آئے۔

انہوں نے لکھا کہ ’کھیلوں کے انفراسٹرکچر اور ترقی کو سب سے کم ترجیح دی گئی۔‘

محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ ’افسوس کی بات ہے کہ نئی منتخب حکومت نے کھیلوں کی ترقی کیلئے کوئی مناسب اقدامات نہیں کیے۔‘

کرکٹر نے لکھا کہ ’عمران خان اور ان کی کابینہ سے درخواست ہے کہ وہ میری درخواست پر غور کریں۔‘

کھیلوں کی خبریں سے مزید