چینی کوسٹ گارڈز نے دعویٰ کیا ہے کہ مشرقی بحیرۂ چین میں متنازع جزائر کے قریب متنازع پانیوں میں داخل ہونے والی جاپانی ماہی گیر کشتی کو وارننگ دے کر واپس جانے پر مجبور کر دیا گیا ہے۔
دوسری جانب جاپانی کوسٹ گارڈز کا دعویٰ ہے کہ جاپانی ماہی گیر کشتی کے قریب آنے والے 2 چینی جہازوں کو اپنی سمندری حدود سے نکال دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل متنازع جزائر کے قریب جاپانی کوسٹ گارڈ کی داخل ہونے کی کوشش کی بھی اطلاعات سامنے آئی تھیں۔